یہاں صحیح سیلاب آرہے ہیں.. ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے قوم پر برستے ہوئے انصاف کا مطالبہ کردیا

image

ملک بھر میں ایک بار پھر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ حال ہی میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچی ماریہ کو بھی شدید ظلم کا نشانہ بنانے کے بعد جان لے لی گئی۔ ڈاکٹر بشریٰ اقبال بھی اس ظلم پر خاموش نہ رہ سکیں۔ اپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹر بشریٰ نے اس حوالے سے لکھا کہ "یہاں بالکل صحیح سیلاب آرہے ہیں"

"جہاں معصوم بچیوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جائے اور مجرموں کو سرعام پھانسی نہ دی جائے تو پھر آسمانی آفتیں ہی نازل ہوتی ہیں۔ یہاں کوئی اللہ کی پکڑ سے نہیں ڈرتا"

واضح رہے کہ ماریہ سے بدسلوکی کا واقعہ پیش آنے کے بعد پوری قوم سراپا احتجاج بن گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US