امریکہ میں بیسن کھڑکیوں کے پاس کیوں لگوائے جاتے ہیں؟ ایسا کرنے کے چند فائدے جنھیں جان کر آپ بھی فائدہ اٹھانا چاہیں گے

image

صدیوں پہلے غاروں میں رہنے والے انسان اب آرام دہ،خوبصورت اور محفوظ گھروں میں رہتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ گھروں کو کسی پریشانی اور مصیبت سے سے بچنے کے مسلسل نت نئے طریقوں سے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک طریقہ امریکہ میں بہت عام ہے جس کے تحت باورچی خانے کا واش بیسن ہمیشہ کھڑکی کے پاس رکھا جاتا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ آئیے جانتے ہیں

چھوٹا پائپ لگانا پڑتا ہے

چونکہ کھڑکی باہر کی دیوار پر ہوتی ہے اس لئے اس دیوار کے ساتھ پلمبنگ کے لیے زیادہ بڑا پائپ استعمال نہیں کرنا پڑتا۔ یہ طریقہ سستا پڑتا ہے۔

کسی خرابی کی صورت میں کم نقصان ہوتا ہے

بیسن کی نالی میں کچھ پھنس جانے کی صورت میں اگر کچھ توڑنا پڑے تو گھر کے اندرونی حصے میں کم سے کم نقصان ہوتا ہے۔

ناگوار بو نہیں ٹہرتی

بیسن کے اندر گندے برتن رکھ کر دھونے سے ناگوار بو پیدا ہوجاتی ہے لیکن سامنے کھڑکی کی موجودگی سے وینٹیلیشن مل جاتی ہے اور بو اندر نہیں ٹہرتی


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US