سبزی جیسا سر اور گائے کے اوپر گائے.. کیا آپ ان تصویروں میں چھپی گڑبڑ ڈھونڈ سکتے ہیں؟

image

لوگ جسمانی ورزش تو کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کے لئے کچھ ایسی تصاویر لئے حاضر ہوئے ہیں جن سے آپ کے دماغ کی ورزش بھی ہوجائے گی۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں

گاجر نما آدمی

یہ غالباً ایک شخص کی گدی ہے اور بال سر پر اس طرح اگائے ہیں جیسے یہ کوئی انسان نہیں بلکہ گاجر ہو اور سر پر بال کی جگہ پتے ہی پتے ہوں

سوئمنگ پول میں نہاتے انسان

اس کھانے کے ڈش کو دیکھ کر گمان ہورہا ہے جیسے کسی پول میں سیاہ بالوں والے لوگ نہا رپے ہیں۔ دراصل اس کھانے میں کٹے ہوئے مشرومز ڈالے گئے ہیں جو پہلی بار دیکھنے میں انسانی سر جیسے لگ رہے ہیں

گائے کے اوپر گائے

اس تصویر میں ایک گائے کے اوپر دوسری گائے کھڑی ہے لیکن ذرا غور سے دیکھنے پر پتہ چلتا ہے یہ دونوں گائے الگ الگ کھڑی ہیں بس دیکھنے میں قریب محسوس ہورہی ہیں

فرش کی میچنگ کا پاجامہ

میچنگ کے کپڑے تو اکثر لوگ پہنتے ہیں مگر ان صاحب نے فرش کے ڈیزائن کی میچنگ کا پاجامہ ہی پہن لیا۔ اب فرش پر کھڑے اس شخص کی ٹانگیں ہی نہیں نظر آرہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US