پڑھنے اسکول گئے تھے لیکن بہن آئی سی یو پہنچ گئی۔۔ یونیفارم میں سر جھکائے بیٹھے اس بچے کی تصویر کیوں وائرل ہورہی ہے؟

image

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں ایک بچہ آئی سی یو کے باہر سر جھکائے بیٹھا ہے۔ بدنصیب بچہ اپنی بہن کے ساتھ پڑھنے اسکول گیا تھا اسے کیا معلوم تھا کہ قسمت اس کی بہن کو زندگی اور موت کے دوراہے پر لاکھڑا کرے گی۔

جمعہ کے روز افغانستان کے شہر کابل کے اسکول میں ہونے والے دھماکے میں 19 طلبہ اور طالبات شہید ہوئے جب کہ 27 زخمی ہوئے۔

بچ جانے والے ایک طالب علم نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بڑے ہال میں بیٹھے 600 طلباء اور طالبات تھے۔

طلباء کا کہنا تھا کہ دھماکہ ہائر ایجوکیشنل سینٹر میں ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts