سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات اور واقعات ہیں، جو کہ سب کی دلچسپی اور افسردگی کا باعث بن جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی ایماندار دکاندار کے بارے میں بتائیں گے۔
الجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک دکاندار کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جو کہ نماز پڑھ رہا ہے۔
دنیا میں ویسے تو ایسے کئی تاجر اور دکاندار ہیں، جن کے یہ ایسے خوفناک حادثات پیش آئے ہیں، لیکن بہت کم ایسے ہوتے ہیں، جو کہ جلتی ہوئی دکان کو دیکھ کر بھی نماز کو نہیں چھوڑتے ہیں۔
اس نوجوان دکاندار نے بھی جہاں اس کی دکان خاکستر ہو گئی تھی، سامان جل چکا تھا، کچھ معلوم نہیں تھا کہ اب آگے وہ کیا کرے گا، لیکن اس سب میں بھی وہ بجائے افسوس کرنے اور رونے دھونے کے دو رکعات اللہ کے حضور پڑھ رہا تھا۔
شہری اور اس دکاندار کے خیر خواہ دکان میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش اور بچا کچا سامان باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے اور دکاندار دو رکعات ادا کر رہا تھا۔
اگرچہ یہ لمحہ اس کے لیے کسی بھیانک خواب سے کم نہ تھا، تاہم اس دکاندار کے لیے عین ممکن ہے یہ دنیا ایک امتحان ہو، یہ شاید وہ سمجھ گیا ہو۔ جب ہی اس امتحان کو ہمت اور حوصلے سے پاس کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔