لڑکوں کو پکڑ کے کان میں باجے بجوا دیئے ۔۔ پولیس کی منچلے نوجوانوں کو انوکھی سزا دینے کی ویڈیو وائرل

image

کوئی بھی عجیب نوعیت کا واقعہ ہو تو معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ بھارت میں پیش آیا ہے۔ جیسا کہ اس واقعے نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

بھارت سے مذکورہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پولیس نے نوجوانوں کو پکڑ کے انوکھی سزا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہر جانب وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیس میں چند نوجوان باجے بجا کر لوگوں کو پریشان کر رہے تھے تو پولیس نے باجا بجانے والے ان نوجوانوں کو پکڑلیا اور راہ گیروں سے انہی کے کان میں باجا بجوانا شروع کر دیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنی والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار خود بھی نوجوانوں کے کان باجا بجا کر انہیں سزا دینے میں مصروف ہیں اور ان کو سڑک پر اُٹّھک بیٹھک کی سزا بھی کرواتے ہیں۔

باجا بجانے والے نوجوانوں سے پولیس اہلکاروں نے کہا کہ سزا کے طور پر وہ خود بھی اپنے ساتھیوں کے کان میں باجا بجائیں تاکہ ان کو پتا لگے کہ اس کی آواز سے لوگوں کو کتنی تکلیف پہنچتی ہے۔

پولیس نے نوجوانوں سے باجے چھین کر اپنی تحویل میں لے لیے تاکہ آئندہ وہ اس شرارت سے گریز کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts