عام طور پر آن لائن خریداری کرنے والے صارفین غلط اور غیر معیاری چیزیں ڈیلیور ہونے کی شکایت ہی کرتے نظر آتے ہیں لیکن آن لائن خریداری کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے خریداری کرنے والے کی قسمت چمکا دی۔
دراصل بھارت سے تعق رکھنے والے ایک شخص نے آن لائن شاپنگ کی ویب سائٹ سے آئی فون 13 آرڈر کیا لیکن اس کی خوشی اور حیرت کی انتہا نہ رہی جب اسے آئی فون 13 کے دیے گئے پیسوں میں آئی فون 14 مل ڈیلیور کیا گیا۔
ملتے جلتے فونز
اس کا کیا گیا ٹوئٹ تھوڑی دیر میں پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگ اس شخص کی خوش قسمتی پر رشک کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ دراصل آئی فون13اور 14 اس قدر ملتے جلتے ہیں کہ ویب سائٹ نے 13 کو 14 سمجھ کر پیک کردیا اور خریدار کی قسمت جگا دی۔
دونوں کی قیمتوں میں فرق ہے
واضح رہے کہ آئی فون 13 اور 14 کی قیمتوں میں کافی فرق ہے۔ آئی فون 14 اس وقت تک ایپل سیریز کا جدید ترین اور مہنگا ماڈل ہے جس کی قیمت کئی لاکھ میں ہے۔