اکثر گھروں میں بجلی کے ساکٹس نیچے کی طرف ہوتے ہیں، یا پھر تھری پن بھی نیچے ہی رکھے جاتے ہیں، جو کہ خطرناک صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ ہوا ہے اس ننھی پری کے ساتھ، جس کے بارے میں آپ کو ہماری ڈاٹ کام کی اس خبر میں بتائیں گے۔
فلپین کے شہر منیلا کی فیملی اس وقت افسردہ ہو گئی تھی جب ان کے گھر سے ان کے چشم و چراغ اور گھر کی رونق کا جنازہ اٹھا تھا۔
دراصل 2 سالہ بچے جیک انگارا جو کہ صحت مند تھا اور کسی بیماری میں بھی مبتلا نہیں تھا، بس شرارتی تھا، اور اس کی ایک ایسی ہی شرارت اسے موت کے منہ میں لے گئی۔
ہوا کچھ یوں کہ جیک کی والدہ ایلوسا کچھ ہی دیر کے لیے اس سے دور ہوئی اور وہ بھی بچے کے لیے دودھ بنانے کچن میں گئی تھی، کہ اسی دوران بچے نے پاس موجود تھری پن ساکٹ میں جو کہ آن تھا، اس میں چمچ ڈال دی۔
اب بچے کو کیا معلوم تھا کہ یہ خطرناک چیز ہے، جو کہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، بچے نے چمچ جیسے ہی ساکٹ میں ڈالی تو پہلے تو دھماکا ہوا اور پھر خاموشی چھا گئی۔ جب ماں واپس پہنچی تو ننھے شہزادے کو جسے نازوں سے پالا تھا، اسے ساکٹ کے ساتھ غیر معمولی انداز میں لپٹے دیکھا۔
ماں کا کلیجا جیسے باہر کو آگیا ہو، فورا ساکٹ بن کر ماں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی مگر اس وقت بہت دیر ہو گئی تھی۔ اس واقعہ 2021 کا ہے، تاہم بچے کی تصاویر اب بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اور باقی تمام ماؤں اور گھر والوں کے لیے سبق آموز بھی ہے، کیونکہ بے دھیانی میں بجلی کے ساکٹ یا بورڈ بچوں کی پہنچ میں آ جاتے ہیں۔
والدین اور گھر والے بھی لاڈ پیار میں بچوں کو وہاں سے ہٹاتے نہیں ہیں، جس کے باعث بچے بھی اسے کھلونا سمجھ لیتے ہیں۔