مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات ہوتی ہے جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
معروف امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا تھا جو کہ اپنے دلچسپ انداز سے سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
مائیکل جیکسن ویسے تو اپنے گانوں کی بدولت جانے جاتے تھے، تاہم ان کی اسلام میں دلچسپی بھی سب کے لیے حیرت کا باعث بن رہی تھی۔
ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے پبلش کی گئی رپورٹ میں دلچسپ معلومات فراہم کی گئی تھیں۔ جس کے مطابق 50 سالہ گلوکار نے لاس اینجلینس میں دوست کے گھر میں مذہب کی تبدیلی کی خواہش ظاہر کی تھی۔
مائیکل جیکسن نے اپنے دوست اور میوزک پروڈیوسر ڈیوڈ وارنس بائے سے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے مشورہ بھی کیا تھا، جس کے بعد باقاعدہ طور پر اس راہ پر گامزن ہوئے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مائیکل جیکسن کی تدفین اور آخری رسومات بھی انہی کی خواہش کے مطابق کی گئی تھی۔
تاہم عالمی میڈیا میں ان کے اسلام قبول کرنے سے متعلق اُس طرح بات کو پیش نہیں کیا جاتا۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اکنامکس ٹائمز کے مطابق مائیکل نے اپنا نام تبدیل کر کے میکائیل رکھ لیا تھا اور ان کی خواہش تھی کہ آخری رسومات بھی اسلام کے مطابق کی جائیں ۔
موت سے چند ماہ قبل اسلام قبول کرنے والے مائیکل جیکسن (میکائیل) کو اچانک اسلام سے قربت ہونے لگی اور پھر اس حد تک متاثر ہوئے کہ مسلمان ہی بن گئے۔
لاس اینجلیس سے 5 میل کے فاصلے پر واقع میوزیم میں مائیکل جیکسن کی قبر موجود ہے، جس کے آس پاس رنگ برنگے شیشے بھی لگائے گئے ہیں۔ جبکہ مائیکل جیکسن کے بھائی مارلن نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹوں کے ایک خط والد کے کوفن میں رکھا جس میں لکھا تھا کہ "بابا ہم آپ سے پیار کرتے ہیں، پم آپ کو یاد کرتے ہیں"۔