ایک ملک سے دوسرے ملک بذریعہ ہوائی جہاز یا پھر سمندری جہاز، یہ سفر تو عام ہے اور آج کے دور میں بھی عام ہے۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے ایک ایسی بس کے بارے میں جو پاکستان سے برطانیہ جاتی تھی۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی سے برطانوی شہر بریڈفورڈ تک مسافروں کو منزل تک پہچانے والی یہ بس سروس اپنی نوعیت کی منفرد بس تھی۔
مسافروں کے سامان، خود مسافروں اور پھر کھانے پینے کا انتظام ایک دو دن کی بات ہو تو سمجھ آتا، تاہم اس بس سروس کا دورانیہ کئی دنوں پر مشتمل ہوتا تھا۔
یہ بس سروس 1970 میں شروع ہوئی تھی، شاہین ایکسپریس کل 39 مسافروں اور 40 بیگز کو لے کر برطانیہ سے پاکستان کے شہر پشاور اور راولپنڈی پہنچی تھی۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس سفر میں کل 1ص دن لگے جبکہ مسافروں میں بچے اور خواتین بھی موجود تھیں۔
جبکہ سنگل ٹکٹ اس وقت کے 40 پاؤنڈ تھا اور اگر آپ نے ریٹرن ٹکٹ کرایا ہے تو آپ کو 75 پاؤنڈ اد کرنے ہونگے۔
اگرچہ یہ بس سروس اب آپریشنل نہیں تاہم پاکستانی اس بس سروس کی وجہ سے کافی خوش ہو گئے تھے۔