چند لمحے پہلے اللہ حافظ کیا ۔۔ وہ 7 خلاء باز جو آسمان میں ہی موت کا شکار ہو گئے، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی لمحے کے بارے میں بتائیں گے جس نے دنیا کو خوف اور افسردگی میں مبتلا کر دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ 35 سال قبل ناسا کی جانب سے 7 خلاء بازوں کو خلائی مشن پر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ امریکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ تھا، جب خلاء بازوں کو ایک ساتھ خلائی سفر کے لیے الوداع کیا جا رہا تھا۔

خلاء بازوں کے گھر والوں کے چہروں پر خوشی تھی، لیکن دور جانے کا خوف بھی، دوسری جانب خلاء باز پُر جوش تو تھے ہی ساتھ ایک عجیب سی دہشت بھی تھی۔

لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ خلاء کے مشن پر جانے والے اپنے آخری سفر پر جا رہے ہیں۔ فلوریڈا کے اسپیس سینٹر میں تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں خلاء بازوں کو الوداع کرنے کے لیے سب ہی موجود تھے، بچے، بوڑھے، خواتین، سب رشتہ دار، کوئی یہ لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بنا رہا تھا تو کسی نے اپنی آنکھ سے پورے منظر کو دیکھا۔

جیسے ہی 7 خلاء بازوں کا سفر شروع ہوا اور اسپیس مشین نے زمین سے پرواز لی، چند لمحے بعد ہی خلائی مشین آسمان میں تھی اور اچانک آسمان میں ہی مشین میں سے آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہوئے۔ آسمان میں آگ کے شعلوں اور دھماکوں کی آواز تھی اور زمین پر خلاء بازوں کے پیاروں کی آہیں اور سسکیاں تھیں، جو رکنے کا نام نہیں لے رہی تھیں۔

ناسا کی ایک غلطی پر 7 خلاء باز جان سے گئے تھے جس کے بعد کچھ سال تک ناسا نے آپریشن معطل رکھا۔ اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا تھا، جو کہ آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts