کہیں بیٹی کھو نہ جائے ۔۔ مسجد نبوی میں نماز کے دوران باپ نے بیٹی کو اپنے پاس کیسے رکھا؟ ویڈیو نے سب کے دل جیت لئے

image

بیٹیوں کا سب سے بڑا محافظ ان کا باپ ہوتا ہے جو انہیں سب سے زیادہ محبت دیتا ہے، ان کی رکھوالی کرتا ہے۔ بیٹی کو ذرا سی تکلیف ہو باپ کا دل تڑپ جاتا ہے۔ مرد ہر مشکل سے مشکل گھڑی کا سامنا ہنس مسکرا کر کرلیتا ہے لیکن جب بات اس کی بیٹی کی ہو تو وہ پریشان ہوجاتا ہے۔ خُدا نے باپ اور بیٹی کا رشتہ بنایا ہی اتنا خوبصورت اور نازک ہے جہاں دل ایک دوسرے کے لئے دھڑکتے ہیں۔ جب تک بیٹی کے سر پر باپ کا سایہ ہوتا ہے وہ شہزادیوں جیسی زندگی گزر بسر کرتی ہے۔

بیٹیاں اپنے والد کے ساتھ کہیں گھومنے جائیں یا باہر نکلیں تو باپ بیٹی کی زیادہ حفاظت کرتا ہے کہ کہیں بچیاں کھو نہ جائیں، کوئی انہیں نقصان نہ پہنچائے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو مسجدِ بنوی ﷺ سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ اپنی بچی کو ایک ہتھکڑی سے تھام کر نمازکی ادائیگی کر رہا ہے تاکہ بچی کہیں کھو نہ جائے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر ہر کوئی باپ بیٹی کے محبت کی تعریف کر رہا ہے کیونکہ یہ حقیقی معنوں میں وہ احسن اقدام ہے جو ہر باپ اپنی بچی کے لئے اٹھاتا ہے۔ ویڈیو میں بیٹی بھی باپ کو دیکھ کر نماز پڑھنے کی کوشش کر رہی ہے جو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts