میرے پیٹ میں 5 سال سے قینچی پھنسی ہوئی تھی۔۔ اس عورت کے پیٹ میں قینچی پہنچی کیسے؟ عجیب وغریب واقعہ

image

یہ بات تو حقیقت ہے کہ غلطی سے کوئی انسان مبرا نہیں مگر پروفیشنل غلطیاں کبھی کبھی ایسا نقصان بھی کردیتی ہیں جن کی تلافی ممکن نہیں ہوتی۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ہرشینا کے ساتھ جن کے پیٹ میں 5 سالوں تک قینچی پھنسی رہی۔ یہ قینچی ان کے پیٹ میں کیسے پہنچی اس کی وجہ ڈاکٹرز کی ہولناک غلطی تھی۔

5 سال درد سہتے گزار دیے

ہرشینا کہتی ہیں کہ 2017 میں بچے کی پیدائش کے سلسلے میں ان کا آپریشن کیا گیا تو اس کے بعد انھیں مسلسل پیٹ میں درد رہنے لگا۔ ہوتے پوتے ان کا درد بڑھتا ہی گیا اور یوں ہی 5 سال کا عرصہ گزر گیا۔ پھر اچانک ان کا درد ناقابلِ برداشت ہوگیا۔ ڈاکٹر کو دکھانے اور ٹیسٹ کروانے کے بعد انھیں پتہ چلا کہ ان کے پیٹ میں ایک تیز دھار چیز موجود ہے جسے آپریشن کر کے ہی نکالا جاسکتا ہے۔

ہرشینا کی شکایت پر وزیر صحت کا نوٹس

جب ان کا آپریشن کیا گیا تو ان کے پیٹ سے ایک درمیانے سائز کی تیز دھار قینچی برآمد ہوئی۔ ہرشینا کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے انھوں نے پانچ سال تک اذیت برداشت کی۔ کیرالا کے وزیر صحت نے ہرشینا کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی اور تحقیقات کی ہدایت دے دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts