بیوی کے بجائے دوست کو شاپنگ پر لے جانا مہنگا پڑگیا۔۔ سرعام شوہر کی پٹائی کی ویڈیو نے لوگوں کو فلمی سین یاد دلا دیا

image

شوہروں کو بھی اچھی بھلی بیوی کے گھر میں ہونے کے باوجود جانے کیوں بے وفائی کر کے اپنا گھر برباد کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا بھارت میں جہاں گزشتہ روز کڑوا چوتھ کا تہوار منایا جارہا تھا۔ اس تہوار میں بیویاں اپنے شوہر کی لمبی عمر کی دعا مانگنے کے لئے سارا دن بھوکی پیاسی رہتی ہیں۔ بعد میں شوہر انھیں اس موقع پر تحائف دیتے ہیں۔ لیکن اسی دن بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک حضرت اپنی بیوی کے بجائے دوست کو شاپنگ پر لے گئے۔ اس کے بعد کیا ہوا؟ یہ آپ خود دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوست کو شاپنگ پر لے جانے والے شخص کی بیوی بھی اسی بازار میں اچانک پہنچ گئی اور پھر وہیں شوہر صاحب کی پٹائی کردی۔

مشہور زمانہ فلم سے حیرت انگیز مماثلت

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ اسے مشہور زمانہ مزاحیہ فلم نو انٹری کے اس سین سے تشبیہہ دے رہے ہیں جس میں اداکار بومن ایرانی سلمان خان سے اپنی بیگم کی برائی کرتے اور بے وفائی کی داستان سنتے پکڑے جاتے ہیں اور پیچھے سے ان کی بیوی بھی سرعام ان کی پٹائی کردیتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts