سب ٹھیک ہو جائے گا تم رو مت ۔۔ ذہنی بیمار شخص کے ساتھ کھڑے دعا میں روتے آدمی کو ٹشو پیپر دینے کی جذبات سے بھرپور ویڈیو

image

اس مطلب کی دنیا میں بھی کچھ ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جو انسان کو دل جیت لیتے ہیں۔ جی ہاں آج جمعہ کے روز ایک ایسی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں موجود شخص نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

ماجرا کچھ یوں ہے کہ ایک مسجد میں کچھ لوگ نماز کے بعد اللہ پاک کے حضور دعا مانگ رہے تھے کہ ایک شخص دعا میں پھوٹ پھوٹ کر رو رہا تھا تو ساتھ کھڑے شخص سے دیکھا نہیں گیا اور ویڈیو دیکھنے سے لگتا ہے جیسے یہ اسے تسلی دے رہا ہو کہ رو مت سب ٹھیک ہو جائے گا۔

مگر وہ اسے اصل میں تو جیب سے نکال کر ٹشو دینے لگا، 1 سے 2 مرتبہ کہا بھی کہ ٹشو لے لو پر اس شخص نے نہ سنا۔

دراصل ٹشو دینے والا شخص ڈاؤن سنڈروم مرض میں مبتلا ہے۔ لیکن پھر بھی کس قدر انسانیت کیلئے درد اپنے دل میں رکھتا ہے اس بات نے سب کو اس کے کردار کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

کسی نے سچ ہی کہا کہ جو لوگ بھی اس طرح کے ہوتے ہیں وہ دل سے کام لیتے ہیں کیونکہ آج کل تو سب ہی ایک دوسرے کو بس لوٹنے کے چکر میں رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو سوش میڈیا پر خوب مقبول ہے اور اس کی مقبولیت کا ثبوت ہی یہی ہے کہ اسے اب تک 46 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زائد صارفین ویڈیو پر لائیک کرچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts