میں اپنے شوہر کی دوسری بیگم ہوں ۔۔ عرب ممالک میں خواتین کی عیش و آرام کی زندگی سوشل میڈیا پر وائرل

image

دنیا میں جہاں مرد حضرات اپنے عیش و آرام اور دلکش چیزوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا اپلوڈ کرتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو عرب دنیا کی خواتی کے دلکش انداز کے بارے میں بتائیں گے۔

قطر کی خواتین بھی اس سب میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں، عرب ریاست کی خواتین نے اپنے عیش و آرام اور لائف اسٹائل کی بدولت سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لمبر گنی، سمیت دیگر مہنگی ترین گاڑیوں کو چلاتی اور برقع اوڑھے یہ خواتین کوئی عام خواتین نہیں ہیں۔

قطر کے امیر ترین گھرانوں اور سرکاری افسران کے طور پر کام کرنے والی ان خواتین کے کی زندگی کسی جنت سے کم نہیں ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون سے پوچھا گیا کہ آپ جینے کے لیے کیا کرتی ہیں؟ تو جواب ملا کہ میں اپنے شوہر کی دوسری بیگم ہوں۔

سیاہ برقع پہنے، چہرے پر موجود نسوانیت بھرا احساس اور مہنگی ترین گاڑی، اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کسی امیر شخص کی ہی اہلیہ ہیں۔

جبکہ ایک خاتون سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں سرکاری افسر ہوں، گاڑی کو دیکھ کر اس وقت سب حیران رہ گئے کیونکہ گاڑی کوئی عام نہیں بلکہ پاکستانی کروڑوں روپے کی گاڑی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts