پہلی بار اذان کی آواز نے ہلا دیا ۔۔ جرمنی کی مسجد میں خوبصورت اذان کی آواز نے غیر مسلموں کو بھی حیران کر دیا، دیکھیے

image

دنیا میں ایسے کئی مقامات ہیں، جہاں مساجد سے اذان دینے پر پابندی ہیں، انہی میں سے ایک علاقہ جرمنی کا بھی ہے۔

تاہم ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ ان منفرد ویڈیو کے بارے میں۔

سوشل میڈیا پر جرمنی کے شہر کولونگ کی مسجد میں پہلی بار باآواز بلند اذان دی گئی، جس نے مسلمانوں سمیت وہاں موجود کئی شہریوں کی توجہ حاصل کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوبصورت آواز مؤذن اسپیکر پر جمعے کی اذان دے رہا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر اجازت دی گئی ہے۔

پہلی بار اذان کی آواز کو سننے کے لیے جرمن میڈیا سمیت کئی میڈیا کے افراد کی جانب سے کیمرے نصب کیے گئے تھے، جبکہ خود بھی لائیو نشریات چلائی گئیں۔

کولونگ شہر جرمنی کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے جہاں تقریبا 1 لاکھ سے زائد مسلم رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ کولوگن سینٹرل مسجد میں شہر بھر کے مسلمان آتے ہیں اور جمعہ سمیت عیدین کی نماز ادا کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts