چوہا 37 لاکھ روپے کھا گیا۔۔ اے ٹی ایم مشین میں گھس کر لاکھوں روپے چٹ کرنے کی ویڈیو وائرل

image

کہتے ہیں پیسے کی قدر وہی جانتا ہے جو انھیں کماتا ہو۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ایک نٹ کھٹ چوہے نے اے ٹی ایم مشین میں پیسوں کو کھانے کی معمولی شے سمجھ کر کتر ڈالا۔ یہ رقم کچھ بھی کچھ کم نہیں تھی بلکہ لاکھوں میں تھی۔ دیڈیو دیکھیں

یہ واقعہ چند سال قبل بھارت کی ریاست آسام میں پیش آیا جہاں چوہے صاحب اے ٹی ایم مشین کے اندر چلے گئے اور سارے پیسے کتر ڈالے۔ یہ رقم تقریباً 37 لاکھ کے لگ بھگ تھی جسے کمانے میں ایک آدمی کی زندگی لگ جاتی ہے۔

بہر حال چوہے نے یہ تمام نوٹ کتر تو ڈالے لیکن اس کے فوراً بعد ان کی موت بھی واقع ہوگئے۔ جب لوگوں نے اے ٹی ایم خالی کرنے والے مجرم کو پکڑنا چاہا تو وہ مردہ حالت میں ملا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts