کھانے سے پہلے ہنسی مذاق کیا اور تصاویر کھینچوائیں ۔۔ پاکستانی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کے گھر کھانے کی دعوت پر کیا کچھ ہوا؟ دیکھیے

image

اہلیہ نے میتھیو ہیڈن کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں خوش آمدید کہا۔ جی ہاں یہ واقعہ ہے اس دعوت کا جب گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنے مینٹور کے گھر دعوت پر گئی ہوئی تھی۔

ماجرا دراصل کچھ یوں ہے کہ اس وقت پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہے اور آسٹریلیا کے شہر برسبن میں ہی میتھیو ہیڈن کا گھر بھی واقع ہے جہاں کوچ اور تمام کھلاڑی لذیز کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ ہوٹل سے نکلنے سے پہلے تمام ٹیم ممبران نے خوش گپیاں کیں، کپتان بابر اعظم نے کیمرے سے تصاویر بھی کھینچیں۔

اس کے بعد بس میں بھی کھلاڑی ایک دوسرے سے مزاح کرتے ہوئے دیکھائی دیے۔ یہی نہیں جیسے ہی میتھیو ہیڈن کے گھر کے باہر حصے کی جانب بڑھے تو انہوں نے نہایت گرم جوشی سے پاکستانی ٹیم کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا۔

اس کے بعد دیکھا جا سکتا ہے کہ ہلکا پھلکا میوزک بھی چلتا رہا یہی نہیں گھر کے پارک میں ہی باربی کیو کی قسم کا کچھ کھانے کا اہتمام بھی کیا۔

تاہم ابھی تک کھانے میں کیا کچھ تھا یہ معلوم نہیں چل سکا اور تو اور آپکو بتاتے چلیں کہ اس دعوت میں سابق بھارتی کھلاڑی سنیل گواسکر بھی مدعو تھے جنہوں نے بابر اعظم سے کافی دیر تک بات چیت کی اور اپنی ایک دستخط کی ہوئی کیپ بھی بابر کو بطور تحفے میں دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts