صرف 6 دن میں کتنے کروڑ کما لئے؟ مولا جٹ کی دھوم! دنیا بھر میں کامیابی کے ریکارڈ توڑ ڈالے

image

فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی نئی شاہکار فلم “دی لیجینڈ آف مولا جٹ“ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔ صرف 6 دن کے اندر پاکستان بھر سے 11 کروڑ جبکہ دیگر ممالک میں 51 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

دنیا بھر میں کتنے کروڑ کا بزنس کرلیا؟

جیو فلمز کی نئی پیشکش برطانیہ، متحدہ عرب امارات, آسٹریلیا، کینیڈا، قطر، سعودی عرب، جرمنی، ناورے، اسپین ہالینڈ میں دکھائی جارہی ہے اور اب تک 62 کروڑ کا بزنس کرنے پر اسے پنجاب اور پاکستان کی کامیاب ترین فلم قرار دیا جارہا ہے۔

فلم کی کاسٹ

واضح رہے مولا جٹ ایک پنجانی ایکشن فلم ہے جسے لکھنے اور ڈائریکٹ کرنے والے بلال لاشاری ہیں جبکہ فلم کو عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے علاوہ حمائمہ ملک اور ماہرہ خان شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts