سمارٹ فون آج کل کی بنیادی ضرورت ہے، اس کے بناء نہ تو کوئی پڑھ لکھ سکتا ہے اب اور نہ کوئی دن بھر کے کام کاج مکمل ہو پاتے ہیں۔ لیکن سمارٹ فون خریدنےکے لئے ہر کسی کے پا سپیسے ہونا بھی ضروری ہیں۔ جو بڑے ہیں اور خو دکماتے ہیں وہ تو فون خرید لیتے ہیں لیکن 16 سالہ بچی کیسے خریدے؟
بھارت میں مغربی بنگال کی طططط 16 سالہ بچی نے آن لائن فون آرڈر کیا جس کی قیمت 9 ہزار روپے تھی، آرڈر پہنچنے والا تھا مگر لڑکی کے پاس یسے نہ تھے، لہٰذا اس نے اپنا خون بیچ کر فون خریدنے کا فیصلہ کیا اور قریبی ہسپتال میں جا کر اپنا خون دینے لگی۔ کم عمری کے باعث ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی تو
فوری طور پر چائلڈ کیئر ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کی ارو بچی سے سچ جاننے کی کوشش کی جس پر بچی نے بتایا کہ مجھے سمارٹ فون چاہیے، پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میں نے ایسا کام کیا۔