مگر مچھ بھی حیران رہ گیا ۔۔ نوجوان نے تالاب میں موجود اکیلے مگرمچھ کے ساتھ کیا کیا؟ دیکھیے وائرل ویڈیو

image

جانوروں سے محبت کی دلچسپ ویڈیوز تو سوشل میڈیا پر بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ایک ویڈیو ایسی بھی ہے جس میں جانوروں سے پیار کرنے والا کہیں یا پھر اپنی جان خطرے میں ڈالنے والا، لیکن اس نوجوان نے اپنے وقت خوب انجوائے کیا۔

ہوا کچھ یوں نہ نوجوان ایک تالاب میں موجود ہے اور ڈانس کر رہا ہے، یہ ڈانس اس لیے منفرد ہے کیونکہ نوجوان تنہا نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ مگر مچھ بھی موجود ہے۔

مگر مچھ کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے یہ نوجوان ڈانس اسٹیپس کچھ اس طرح لے رہا ہے جیسے کہ اس کی اہلیہ ہو۔

دوسری جانب یہ بھی ملاحظہ کریں کہ کس دیدا دلیری اور مزے سے وہ اس مگر مچھ کے ساتھ محو رقص ہے اور پھر خود مگر مچھ کو دیکھیں کس طرح لطف اندوز ہو رہا ہے یا عین ممکن ہے کہ وہ آج کی جنریشن کو دیکھ کر سوچ ہی نہیں پا رہا ہو کہ یہ کیا مخلق ہے جو ہم سے بھی نہیں ڈر رہی ہے۔

بہر حال اس سب میں صارفین اس ویڈیو سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts