چین میں گھڑی کا تحفہ دینا منع کیوں ہے؟ عجیب و غریب رواج جس پر چینی پرانے رشتے بھی توڑ دیتے ہیں

image

تحفہ دینا ایک اچھی روایت ہے۔ عام طور پر لوگ تحائف دینے کے لئے گھڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں جو نہ صرف وقت بتاتی ہیں بلکہ اسٹیٹس کی پہچان بھی ہوتی ہیں۔ البتہ چین میں یہ صورت حال کافی مختلف ہے کیوں یہاں گھڑی کا تحفہ دینا دوست کو اپنا دشمن بنانے کے برابر سمجھا جاتا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ آیے جانتے ہیں۔

گھڑی دینا برا شگن

چین میں گھڑی دینا کسی کے جنازے میں شرکت کی نشانی مانا جاتا ہے یعنی اس سے مراد کہ جسے گھڑی دی جارہی ہے وہ بہت جلد مر جائے گا۔ اس کے علاوہ گھڑی دینے کو وقت گزرنے کا احساس دلانا بھی سمجھا جاتا ہے۔

سختی سے منع

ان وجوہات کی بنا پر چین میں اپنے سے اونچے بلکہ ہر طرح کے لوگوں کو تحفتاً رسٹ واچ یا وال کلاک دینا سختی سے منع ہے۔ ایسی صورت میں چینی اپنے دوستوں سے لڑنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts