اللہ کا وعدہ سچا ہے۔۔ باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام کیوں قبول کیا؟ پہلی نماز پڑھتے ویڈیو وائرل

image

" ہر عیسائی جو اللہ پر یقین رکھتا ہے اور برائی پر اچھائی کی جیت پر یقین رکھتا ہے اسے اسلام قبول کرلینا چاہیے۔"

یہ کہنا ہے مشہور امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ کا جنھوں نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے۔ اینڈریو نے اسلام قبول کرتے ہی نماز کی ادائیگی کی جس کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ویڈیو دیکھیں

اسلام قبول کرنے کی وجہ

ویڈیو میں مشہور کک باکسر کو نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ قبول اسلام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا دین ہی سچا ہے اور اسلام اللہ کا آخری اور سچا دین ہے۔

دل اور نیت پاک ہے

واضح رہے کہ اینڈریو ٹیٹ شکاگو میں پیدا ہوئے اور ان کی پرورش لیوٹن میں ہوئی۔ اینڈریو ٹیٹ کا ماضی مختلف الزامات کی وجہ سے لوگوں کی نظر میں متنازع رہا ہے مگر انھیں نماز سکھانے والے ٹیم خان کا کہنا ہے “دنیا میں کوئی بھی مکمل نہیں مگر اینڈریو کا دل صاف اور نیت اچھی ہے۔ اللہ انھیں کامیاب کرے۔ اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر آسانی پیدا کرنے کی دعا کرنے چاہیے“


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts