جھولتے ہوئے پُل نے خوف زدہ کر دیا ۔۔ سمندر کے اوپر بنے پُل کی کیبل اچانک ٹوٹ گئی، حادثے سے پہلے کیا ہوا تھا؟ دیکھیے

image

بھارتی شہر گجرات میں گزشتہ دنوں ایک کیبل برج اچانک ٹوٹ گیا تھا، جس کے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 120 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کیبل پُل بھارتی شہر گجرات کے مچھو دریا پر واقع تھا، جو کہ دو حصوں کو جوڑنے کے لیے اور شہریوں کے لیے خاص طور پر بنایا گیا تھا۔

تاہم چند شریر نوجوانوں کی غفلت نے 100 سے زائد افراد کی جا لے لی، دراصل ہوا کچھ یوں کہ کچھ نوجوانوں کی جانب سے کیبل پُل کو ہلایا جا رہا تھا، جس کے باعث پُل نے غیر معمولی طور پر ہل شروع کر دیا۔

توازن کھونے اور کمزور ہونے کی وجہ سے کیبل ٹوٹ گئیں اور موقع پر موجود تمام شہری پانی میں گر گئے۔

ویڈیو بھی کافی وائرل ہے جس میں کچھ شریر نوجوان کو غفلت برتتے اور کیبل پُل کو جان بوجھ کر ہلا رہے ہیں۔ جس کے بعد اچانک پُل کے کیبل ٹوٹ گئے، پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts