سوشل میڈیا پر سیاستدانوں کی ایسی کئی تصاویر اور ویڈیوز ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اس تصویر میں ود سابق وزرائے اعظم نواز اور عمران خان موجود ہیں، اس تصویر کو دیکھ کر اکثر سیاسی بصیرت رکھنے والے سوچتے ہیں کہ وہ کیا لمحہ تھا، جب دونوں رہنما خوشی خوشی ملا کرتے تھے اور آج ایک دوسرے کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے ہیں۔
جبکہ اسی تصویر کو اس لیے بھی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ اس میں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی موجود ہیں۔ یہ اس وقت کی تصویر ہے جب نواز شریف وزارت اعظمیٰ کے عہدے پر براجمان تھے۔
جبکہ دوسری تصویر بھی کافی دلچسپ ہے کیونکہ اس میں جنرل ضیاء الحق، میاں نواز شریف اور منظور وٹو موجود ہیں۔
تصویر میں موجود جنرل ضیاء اور نواز شریف کی مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ یہ لمحات کافی خوشگوار تھے اور دونوں کے درمیان تعلقات بھی اچھے تھے۔
جبکہ ایک اور تصویر کافی دلچسپ ہے کیونکہ اس میں خان صاحب نصرت فتح علی خان کے ساتھ موجود ہیں۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ خان صاحب سفید شلوار کمیز میں موجود ہیں۔
ایک ایسی تصویر بھی کافی وائرل ہے جس میں فردوس عاشق اعوان موجود ہیں، جی ہاں! سیاست ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ پر ان کی یہ پرانی تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس نے صارفین کو بھی حیران کر دیا تھا۔