ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کے دوران مسلسل عدم پیشی پر عمر ایوب کو اشتہاری قرار دینے کا حکم جاری کیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث انہیں اشتہاری قرار دیا جا رہا ہے اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس کی کارروائی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جاری ہے۔