بارش بھی ہو گی اور ۔۔ کراچی والے ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خوش خبری دے دی

image

کراچی کے شہریوں کے لیے اب سردی کا انتظار ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے، کیونکہ محمکہ موسمیات کی پیش گوئی ہو سکتا ہے آپ کو خوش کردے۔

ملک کے بالائی علاقوں کالام میں منفی 6، اسکردو میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ضلع بھر میں شہریوں کو لکڑیوں کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا کے بالائی اور بلوچستان کے شمالی علاقوں سمیت گلگت اور کمشیر کے چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے، جس کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

کراچی کے حوالے سے بھی خوش خبری سامنے آئی ہے، جہاں دنیا بھر میں دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی سردی آ جاتی ہے، وہیں کراچی میں تاحال سردی اُس طرح جلوہ گر نہیں ہو پائی ہے۔

تاہم اب سردی نے اپنا زور دکھانا شروع کیا ہے، گزشتہ روز سے کراچی میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں، جبکہ صبح کے اوقات میں بھی ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ محسوس ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US