پاکستانی جہاں بھی جاتے ہیں، اسے اپنا بنا ہی لیتے ہیں، بالکل ایسا ہی سندھ کے باسیوں نے کیا ہے، وہ بھی کہیں اور نہیں بلکہ جاپان میں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
جاپان ویسے تو اپنے خوبصورت انداز اور دلچسپ نظاروں کی بنا پر مقبول ہے، تاہم جاپان کا ایک ایسا علاقہ بھی ہے جسے منی سندھ کہا جاتا ہے۔
منی سندھ یعنی چھوٹا سندھ اسے اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ جاپان کے شہر اوساکا اور کوبے میں سندھ سے تعلق رکھنے والے افراد رہائش پذیر ہیں۔
جاپان میں ہی ایک ایسا علاقہ بھی ہے یاشیو، جسے منی پاکستان کہا جاتا ہے، تاہم یہ علاقہ اس لیے مشہور ہے کیونکہ یہاں سندھ اور ہندوستان کے سندھی زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔
یہاں سندھ کے شہر دادو، حیدرآباد، میرپورخاص، سمیت کئی شہروں سے تعلق رکھنے والے سندھی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس علاقے میں تمام روایتی جاپانی گھر موجود ہیں، جبکہ ان میں رہنے والے اگرچہ ہیں تو سندھی ہی تاہم اب وہ بھی یہاں کے رہن سہن اور طور طریقوں میں رچ بس گئے ہیں۔
اوساکا اور کابے میں وہ شوروغل اور گہما گہمی تو نہیں ہے تو جو کہ سندھ میں دکھائی دیتی ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں سندھ کے شہری گھروں کو ہی کچھ اس طرح بناتے ہیں کہ انہیں کچھ حد تک یہ محسوس ہو ہی جاتا ہے کہ ہاں مان سندھی آھیاں۔
اپنی خوبصورت بولی، دلچسپ انداز اور مہمان نوازی کی وجہ سے پاکستان بھر میں مشہور سندھی یہاں بھی آنے والے مہمان کی خوب خاطر مدارت کرتے ہیں۔ اسے اجرک کا تحفہ دیتے ہیں، اسے شہر گھماتے ہیں اور رہنے کا بھی انتظام کرتے ہیں۔