بنوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کنٹونمنٹ ایریا میں موجود سی ٹی ڈی کے دفتر کو اور عملے کو یرغمال بنا لیا تھا،جبکہ مطالبات کے پورا ہونے تک عملے کو بھی نقصان پہچانے کی دھمکی دی تھی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر جیسے ہی بنوں میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور گرفتار کیا، تو میجر عابد زمان کافی وائرل ہو گئے ہیں۔
کڑیل، خوبرو، خوبصورت جوان جو کہ پاکستان آرمی کی ضرور فورس سے تعلق رکھتے ہیں، نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ میجر عابد زمان نے بنوں حملے کے دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابی سمیٹی ہے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ وہی جوان ہے، جس نے آرمی پبلک اسکول حملے کے دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کیا تھا، اور ان کا حملہ ناکام بنانے میں پوری کوشش کی تھی۔
میجر عابد زمان کا ایک ایسا ہی انٹرویو کافی وائرل ہے جس میں وہ اینکر وجاہت سعید خان کے شو میں تھے۔ میجر عابد نے بتایا کہ ان وہ جس فورس کا حصہ ہیں، اس کے بعد کوئی فورس نہیں آتی، یعنی اگر کوئی آُپریشن کرن ہے، تو آخری میں ہمیں ہی آنا ہوتا ہے۔ اسی لیے ہمارا مشن مارنا یا مرنے والا ہوتا ہے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ میجر عابد زمان نے آرمی پبلک اسکول حملے میں بھی اور بنوں حملے میں بھی غازی بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
جب کبھی پاکستانی فوج کا جوان میدان جنگ میں اترتا ہے، تو پیچھے والدہ کی دعائیں اور اللہ کے حضور ان کے ہاتھ جوان کی حفاظت اور دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لیے اٹھے رہتے ہیں۔
دوسری جانب قوم بھی اس جوان کی قربانی اور اپنی جان کی خاطر مادر وطن کے دفاع کو عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آج میجر عابد زمان ایک روشن ستارے کے طور پر زندہ ہیں اور دہشت گردوں کا نام و نشان بھی باقی نہیں ہے۔