وینزویلا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئی تبدیل شدہ نقشے کی تصویر کو مسترد کر دیا جس میں وینزویلا کو امریکی علاقے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ، انصاف اور امن نے اس پر ردِعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہاکہ قومی حکومت اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ وینزویلا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
وزارت کے مطابق یہ تصویر امریکا کے براعظموں کا ایک نقشہ دکھاتی ہے جسے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تبدیل کیا گیا ہے اور اس میں وینزویلا، گرین لینڈ اور کینیڈا کو ایسے ظاہر کیا گیا ہے جیسے وہ امریکا کے علاقے ہوں۔