"شادی کے بعد خود کو بدلنا نہیں چاہئیے۔ میں نے پہلے اداکاری چھوڑی، ٹی وی پروگرام کی میزبانی کرتی تھی وہ چھوڑی دی، پیٹ شرٹ پہننا چھوڑ دیا، جم جانا چھوڑ دیا۔ شادی ایسے انسان سے کرنی چاہیے جو آپ کو نہ بدلے"۔
یہ کہنا ہے معروف میزبان اور اب یوٹیوبر نادیہ خان کا۔ نادیہ خان نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنے شوہر فیصل کے ساتھ شرکت کی جہاں ندا کے کامیاب شادی شدہ زندگی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے نادیہ نے بتایا کہ ان کے بابا کہتے تھے کہ “تم تو ختم ہوگئی ہو۔ کیا ہم نے تمھاری غلط تربیت کی تھی جو تمھیں خود کو بدلنا پڑا؟ اس لئے شادی ایسے انسان سے کریں جو آپ کو بدلنا نہ چاہتا ہو“
ہماری شادی میں کیا ضروری تھا؟
جبکہ فیصل ممتاز کا کہنا تھا کہ “ہم دونوں اس عمر میں ملے ہیں جب ہر چیز قدرت پر نہیں چھوڑی جاسکتی تھی۔ ہماری شادی میں سب سے ضروری بات ہمارے خاندان اور بچوں کی خوشی تھی۔“
نادیہ اور فیصل کی شادی
واضح رہے کہ فیصل ممتاز راؤ سے نادیہ خان کی دوسری شادی ہے۔ جبکہ نادیہ کی پہلی شادی خاور اقبال سے ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں جبکہ فیصل کی بھی نادیہ سے دوسری شادی ہے اور پہلی بیوی سے ان کا بھی ایک بیٹا ہے۔