لُنڈا سے خریداری کرنے والے ہوشیار رہیں ۔۔ لنڈے کے کپڑوں اور جوتوں کے بارے میں وہ باتیں جو آپ کو کبھی نہیں بتائیں جاتی

image

ہمارے یہاں ایک سردیاں آتے ہی ایک بڑا طبقہ لنڈا مارکیٹ کا رخ کرتا ہے کیونکہ وہاں اچھے کپڑے سستے داموں میں مل جاتے ہیں جو شاید کسی دکان یا برانڈ سے لینے جائیں تو پرس خالی ہوجائے۔

مگر یہ کپڑے آتے کہاں سے ہیں ؟ آپ کو پتہ ہے؟

لاہور میں موجود لنڈا بازار تو پاکستان بننے سے قبل ہی موجود ہے اور اس وقت یہاں کانگریس ملٹری کے استعمال شدہ کپڑے بیچے جاتے تھے جو کہ انگلینڈ سے بنے ہوتے تھے۔مگر اب پورے ملک میں قائم لنڈے بازاروں میں کپڑے امریکہ، ایران، فرانس، جرمنی، چائنا، ویتنام اور دُبئی سے آتے ہیں اور زیادہ تر ان ہی ممالک میں تیزی سے کپڑوں کے فیشن اور ٹرینڈز بدلتے ہیں یہی وجہ ہے کہ خواتین اور مرد پُرانے کپڑوں کو بیچ دیتے ہیں اور ان کی جگہ نئے خرید لیتے ہیں

اور آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ لنڈے سے خریدے ہوئے میک اپ ملک کے بڑے پارلروں میں بھی استعمال ہوتے ہیں اور جیولری ماڈلنگ کے لئے۔

لیکن چونکہ لنڈا میں چیزیں سستے دام میں خریدنا بھی ایک آرٹ ہے اور ظاہر ہے ہر کوئی یہاں آرٹسٹ نہیں ہے اسلیئے ریڑھی والے باآسانی چونا لگا دیتے ہیں۔ تو اگر آپ لنڈے سے کپڑے خریدنے کے لیے جائیں تو یہاں موجود کچھ رہنما اصول پڑھ کے جائیں

لنڈے سے خریداری کرتے وقت چند ضروری باتیں:

• خریداری کرتے وقت کپڑوں کا اچھے سے معائنہ کریں کہ اس میں کہیں کوئی سوراخ یا ایسا داغ تو نہیں ہے جسے نکالنا ناممکن ہو۔

• فیشن برانڈ کے نام پر مت جائیں، جو بھی لیں اپنے سائز کا لیں۔ ہم لوگ اکثر برانڈ دیکھ کے چیز اٹھا لیتے ہیں کہ بعد میں فٹنگ کروا لیں گے، بعد میں اچھا کام کرتے والے درزی نہیں ملتے اور جو ملتے ہیں وہ زیادہ ہی پیسہ لے لیتے ہیں۔

• شرٹس کہیں سے بھی لیں کلف والی مت اٹھائیں۔ کلف ان کپڑوں کو لگایا جاتا ہے جو شدید گِھس چکے ہوں یا جن میں جان باقی نہ ہو۔ خریداری کرتے وقت ان سے پوچھیں گے تو وہ آپ کو بغیر کلف والی شرٹس دکھا دیں گے۔ ان کی قمیت تھوڑی زیادہ ہوگی لیکن کوالٹی دس گنا بہتر ہو گی۔

• مردانہ قمیض میں کاج الٹے ہاتھ ہوتے ہیں اور بٹن سیدھے ہاتھ، کسی بھی مشکوک شاپنگ سے بچنے کے لیے اس فارمولے کو یاد رکھیں۔

• پتلون خریدتے وقت لکھی ہوئی ویسٹ کا اعتبار نہ کریں۔ انچی ٹیپ سے اپنی پینٹ کا سائز لیں، اسے لکھیں اور اگر پہن کے ٹرائے نہیں کرنا چاہتے تو پوری ناپ کے پتلون خریدیں۔ جینز، کاٹن پینٹ، ڈریس پینٹ یا سکس پاکٹ، ان سب کی فٹنگ الگ ہوتی ہے۔ جو چیز لینی ہو اس کا ناپ گھر سے لے کے جائیں۔

• لنڈے سے جوتے لیتے وقت اسے پہلے چیک کرلیں پہن کر کہ وہ پاؤں کاٹ تو نہیں رہے یا پھر اس کے تلے بہت زیادہ گھسے ہوئے تو نہیں ہیں، کیونکہ ورنہ وہ جلدی پھٹ یا خراب ہوجائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US