اب تاج محل بھی بجلی کا بل بھرے گا۔۔ تاریخ میں پہلی بار محل کو بجلی کا بل بھیج دیا گیا، وجہ کیا سامنے آئی؟

image

عام طور پر تاریخی عمارتیں بجلی اور پانی کے بلوں مستثنیٰ ہوتی ہیں لیکن دنیا بھر میں محبت کی علامت کے طور پر مانے جانے والے تاج محل کے ساتھ ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جس نے سننے والوں کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا کے چھٹے عجوبے تاج محل کو 374 برس بعد بجلی اور پانی کا بل بھیجا گیا ہے۔ اس میں بجلی کا بل 40 لاکھ اور پانی کا بل ایک کروڑ ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ مغل دور کی یادگار لال قلعہ کو بھی پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ٥ کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ آرکیالوجی سروے آف انڈیا کے افسر کے مطابق ان عمارتوں میں پانی کے کنکشنز ہی نہیں ہیں۔

آرکیالوجی سروے آف انڈیا کے افسر ڈاکٹرراج کمار پٹیل کہتے ہیں کہ ان عمارتوں کو بل غلطی سے بھیجے گئے ہیں اور یہ تمام تاریخی عمارتیں ٹیکس سے آذاد ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts