نماز عصر کے بعد جنازہ تھا، مگر گھر والوں کو پتہ ہی نہیں ۔۔ جانوروں سے محبت کرنے والی لڑکی، جس نے بلیوں کو اپنا خاندان بنا لیا

image

اکثر دنیا میں ایسے کئی انسان ہیں جو کہ اپنے عمل کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ اپنی کہانی کی وجہ سے بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی لڑکی کی کہانی نے سب کو افسردہ کر دیا ہے، جس کے ساتھ کوئی نہیں تھا بس اس کی بلیاں ہی اس کا خاندان تھی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی زنیرہ نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب انہوں نے بلیوں سے محبت اور ان کے خیال کے لیے باقاعدہ طور پر ایک قدم اٹھایا۔

اس قدم کے تحت انہوں سوشل میڈیا پر ایک گروپ بھی بنایا، جہاں بلیوں سے محبت رکھنے والے افراد نے نہ صرف زنیرہ کو سپورٹ کیا بلکہ بلیوں کے لیے امداد کرنا بھی شروع کیا، جس سے زنیرہ کو خوب حوصلہ ملا۔

اس طرح اُن بلیوں کو نہ صرف ایک فرشتہ صفت انسان مل گیا بلکہ بلیوں کا بھی انسانوں پر اعتماد بحال ہونے لگا۔ ساتھ ہی ساتھ اُن بے سہار اور تشدد کا شکار بلیوں کا بھی علاج ہونا شروع ہو گیا، جو شدید تکلیف میں مبتلا تھیں۔

جس طرح یہ بلیاں بے سہارا تھیں اسی طرح زنیرہ بھی تنہا زندگی گزر بسر کر رہی تھیں، ان کے ساتھ کام کرنے والے نے بتایا کہ ان کا جنازہ عصر کے بعد پڑھایا جائے گا، تاہم ان کے خونی رشتوں کے بارے میں تاحال معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

دوسری جانب یہ بلیاں ہی زنیرہ کے لیے سب کچھ تھیں، شیلٹر ہوم میں بلیاں موجود تھیں، جبکہ گھر میں بھی بلیاں موجود تھیں، جن کی دیکھ بھال وہ خود کرتی تھیں۔ لیکن یوں اچانک رحلت نے سب کو افسردہ کر دیا ہے، کیونکہ زندگی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر تنہا رہنے والی زنیرہ اگرچہ بلیوں کو اپنا سب کچھ مان چکی تھیں۔

تاہم اس کے باوجود زنیرہ اس بات کو لے کر ضرور سوچتی ہوگی، کہ اس کے ماں باپ کیا آخری وقت میں اس کے پاس آئیں گے، اس سب میں زنیرہ انسانیت سے محبت کرنا ہر انسان کو سکھا گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US