ایسا کھانا بناؤں گا کہ مرنے کے بعد بھی دنیا یاد کرے گی ۔۔ دنیا میں چکن تکہ مصالحہ متعارف کرانیوالے شیف علی احمد اسلم انتقال کر گئے

image

چکن تکہ مزے سے کھاتے ہیں اور اس میں بھر بھر کر مصالحہ ڈالتے ہیں۔ اس وقت تو شاید آپ بھی یہ غور نہیں کرتے ہوں گے کہ آخر یہ مصالحہ کیسے بنا یا کس نے بنایا مگر آج اس مصالحے کو بنانے والے مشہور پاکستانی نژاد شیف احمد اسلم علی انتقال کرگئے۔

شیف علی احمد اسلم کا انتقال پیر کو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہوا۔ ان کی عمر 77 سال تھی اور یہ اسکاٹ لینڈ میں ایک مشہور ریسٹورنٹ چلاتے تھے، علی احمد اسلم 1958 میں پاکستان سے اسکاٹ لینڈ منتقل ہوگئے تھے اور پھر 1964 میں گلاسگو میں ریسٹورنٹ کھولا تھا۔ انہوں نے چکن تکہ مصالحہ 1970 میں اس وقت متعارف کروایا جب ان کے ریسٹورنٹ پر آنے والے ایک گاہک نے چکن تکہ کو خشک کھانا کہا۔

ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے شیف علی احمد نے کہا تھا کہ جب میرے کھانے کو کسی نے برے کہا تو مجھے بہت برا لگا، اس وقت میں نے عہد کیا کہ ایسا کھانا بناؤں گا کہ مرنے کے بعد بھی دنیا یاد کرے گی اور شاید یہی سوچ تھی جس نے مجھے یہ مصالحہ بنانے پر مجبور کردیا۔ ان کے بنائے ہوئے چکن تکہ کے سابق وزیرخارجہ رابن کک بھی دلدادہ تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US