ویسے تو ہر کوئی اپنے آپ کو ذہین اور ہوشیار سمجھتا ہے اور یقیناً اس ذہانت اور حاضر دماغی کی وجہ سے ان لوگوں نے کئی پہیلیاں بھی سلجھائی ہونگی، لیکن اس بار جو دلچسپ تصویری پہیلی ہم لائے ہیں اسے سمجھنا تھوڑا مشکل ہے۔
آپ کے لیئے ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں ایک ایسی چیز ڈھونڈنی ہے جو نظروں کے سامنے ہونے کے باوجود بھی نظروں سے اوجھل ہے۔
یقیناً یہ پہیلی دیکھنے والوں کو سرکھجانے پر مجبور کردیگی کیونکہ کہا جاتا ہے کہ اس طرح کی سوالیہ تصویروں کے جواب مقررہ وقت میں صرف ایک فیصد لوگ ہی دے سکے ہیں۔
موجودہ تصویر میں ایک جنگل دکھائی دے رہا ہے جہاں برفباری کے بعد ہر طرف برف جمی ہے، جس سے منظر اور بھی خوبصورت دکھائی دے رہا ہے آپ نے بس اس تصویر کو صرف دو سیکنڈ دیکھنا ہے۔
اب آپ اس تصویر کو غور سے دیکھ کر بتائیں کہ آپ کو اس میں کیا فرق نظر آیا؟ اگر آپ پھر بھی سمجھ نہیں پا رہے تو اسکا جواب ہم دے دیتے ہیں
اس پہیلی میں چھپا جواب یہ ہے
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
پہلی نظر میں آپ کو ایک آدمی برفانی جنگل میں بھاگتا ہوا نظر آئے گا لیکن اس آدمی کو ذرا غور سے دیکھنے کے بعد معلوم ہوگا کہ یہ انسان نہیں بلکہ ایک جانور ہے۔