کعبے کی رونق، کعبے کا منظر ایک مشہور ترین نعت ہے جسے کئی سالوں سے ہر مذہبی محفل کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اس نعت کو قاری صبیح الدین رحمانی نے اس وقت بنایا جبکہ وہ طوافِ کعبہ کر رہے تھے۔
آج سے 10 روز قبل نادر کے پوڈکاسٹ شو میں قاری صاحب بطورِ مہمان آئے جہاں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں خُدا کے گھر کا طواف کر رہا تھا اس وقت میں اللہ سے کہہ رہا تھا کہ یا اللہ بہت وقت ہوگیا میں نے کوئی شعر نہیں کہا مجھے عطا کیجیے، مجھے کوئی شعر عطا کیجیے پھر اچانک میری زبان سے یہی الفاظ ادا ہوئے، کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہ اکبر اللہ اکبر ۔۔
قاری صبیح الدین رحمانی نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو لوگ نعت خواں ہیں یا دینی فریضہ انجام دے رہے ہیں وہ ساتھ ساتھ اپنے لیے کوئی دوسرے پیشہ بھی اختیار کریں تاکہ وہاں سے مستقل آمدنی کا ذریعہ بھی بنے۔