بلاول بھٹو بھی ٹک ٹاک پر آگئے ۔۔ انہوں نے کس نام سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا لیا؟

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور ملک کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو شیئرنگ ایپ "ٹک ٹاک" پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر اپنی ڈی پی تبدیل کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ، لوگ انہیں ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

دوسری جانب، بلاول بھٹو کے اکاؤنٹ بناتے ہی ہزاروں افراد ان کو فالو کر چکے ہیں۔ جب کہ انھوں نے اب تک تین اکاؤنٹس کو فالو کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے جن اکاؤنٹس کو فالو کیا ہے ان میں بختاور بھٹو اور پیپلز پارٹی کا اکاؤنٹ شامل ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر تبدیل کر دی ہے جس میں ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی تفصیلات موجود ہیں۔

@bbzppp

ٹک ٹاک پر آپ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو اس آئی ڈی سے سرچ کر کے فالو کر سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US