اپنے بابا کا ہاتھ چوما جنہوں نے اس قابل بنایا ۔۔ کس طرح ایک غریب سبزی والے کی بیٹی نے اپنے والدین کا نام مشہور کیا؟ رُلا دینے والی ویڈیو دیکھئے

image

جنگ سے متاثرہ شام میں ایک نوجوان لڑکی نے تعلیم کی تکمیل پر اپنے سبزی فروش باپ کے ہاتھ چوم کر لوگوں کو جذباتی کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ المدینہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن سے فارغ التحصیل ہونے والے درجنوں افراد جشن منا رے ہیں اور رزان یوسف سلیمان بھی انہیں میں سے ہے۔

نوجوان خاتون رزان یوسف سلیمان یونیورسٹی کا گریجویشن گاؤن پہنے اور سر پر کالی ٹوپی لئے ہوئے ہیں، ان کے بائیں ہاتھ میں سفید گلابوں کا گلدستہ ہے۔ دائیں ہاتھ میں ایک سرٹیفکیٹ ہے۔

رزان کو پیدل آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے وہ اپنے والد کے سبزیاں فروخت کرنے والے خیمے میں آتی ہے۔ گلاب کے پھولوں کا گلدستہ لاکر اپنے والد کو پیش کرتی ہے۔

ایک کیک بھی لاتی ہے جس پر لکھا ہوا ہے ’’بابا میری سب سے پیاری تعریف ہے‘‘ ۔ رزان اپنے والد سے والہانہ انداز میں گلے ملتی ہے۔ اپنے والد کو بار بار چومنا شروع کردیتی ہے۔

بیٹی کے پیار کو دیکھ کر باپ بھی اپنی بیٹی کو شفقت سے گلے لگاتا ہے جبکہ بازار میں لوگ بیٹی کے اس طرح والد کیلئے پیار کے اظہار کو تعجب سے دیکھ رہے ہیں۔

دو منٹ سے بھی کم وقت کی ایک ویڈیو کے ذریعہ اس نوجوان شامی خاتون نے گزشتہ دو دنوں میں سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کرلی ہے۔سوشل میڈیا پر آنے کے بعد اس ویڈیو کو ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور ویڈیو پر سیکڑوں افراد نے تبصرے لکھے اور کہا کہ اس ویڈیو نے ان کو رلادیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts