اولاد یہ وہ نعمت ہے جس کی خواہش ہر جوڑا کرتا ہے اسی طرح بچوں کی بھی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کے تمام خواب پورے کریں۔ تو بالکل ایسا ہی واقعہ آج ہم آپکو سنانے جا رہے۔ جسےسننے کے بعد ہر بیٹا اس پائلٹ کی طرح بننا چاہے گا۔
ہوا کچھ یوں کہ اب سوشل میڈیا پر ایک تصویر اور پوسٹ خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک والدہ نے بیٹے کے اسکول کے زمانے اس کے گلے میں ایک تحریر لکھ کر ڈالی دی کہ جب بھی تم جوان ہو گے تو مجھے مکہ مکرمہ لے جاؤ گے حج و عمرہ کیلئے۔ ماں کا یہ خواب پورا کرنے کیلئے اس قابل بیٹے نے دن رات محنت کی۔
اور آج جب وہ پائلٹ بن گیا تو اپنی پہلی فلائٹ میں ماں کو بٹھا کر مکہ مکرمہ لے جا رہا ہے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ماں بیٹے کا یہ رشتہ اس قدر مضبوط ہے کہ بیٹے کی ماں کو کانٹا بھی چبھ جائے تو وہ کانپ جاتا ہے۔
پھر یہ تو بس پائلٹ بننا تھا جو کہ بیٹے نے آخرکار کر دکھایا۔ مزید یہ کہ اس یادگار موقع پر بیٹے نے اپنی بچپن میں والدہ کی کارڈ پر لکھی تحریر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر ڈالی، جسے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور پڑھا بھی۔
واضح رہے کہ مسلمان دنیا میں کہیں بھی ہو اس کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک نہ ایک بات تو ضرور خانہ کعبہ و روضہ رسولﷺ کا دیدار کر لے۔ اس کیلئے وہ زندگی بھر پیسے جمع کرتا ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ پاکستانی عورت کے ساتھ بھی پیش آیا، جب وہ سعودی عرب میں موجود تھیں تو ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔
جس میں انہوں نے کہا کہ مجھ غریب کو قسمت اور نصیب یہاں لے آیا ہے ورنہ میں تو پاکستان میں لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہوں، بس آج روضہ رسولﷺ کے سامنے بیٹھی ہوں۔