روزانہ کینو شوق سے کھاتے ہیں تو ٹہریں۔۔ کینو کے 5 نقصانات جنھیں جان کر آپ خطرناک بیماریوں سے خود کو بچا سکتے ہیں

image

کینو سردیوں کا خاص پھل ہے جو رسیلا بھی ہوتا ہے اور فائدوں سے بھرپور بھی مگر کہتے ہیں نا کہ ہر چیز اعتدال میں ہی فائدہ کرتی ہے۔ اس لئے آج ہم آپ کو کینو کے کچھ ایسے نقصانات کے بارے میں بتائیں گے جو زیادہ کینو کھانے کی صورت میں آپ کو بھی ہوسکتے ہیں۔

شوگر بڑھا سکتا ہے

کچھ لوگ سنگترہ یا کینو کا نہار منہ جوس پینا پسند کرتے ہیں۔ اگر یہ تجویز ڈاکٹر نے دی ہے تب تو ٹھیک ہے لیکن اگر طریقہ کار آپ نے خود ہی اپنا لیا ہے تو اس بارے میں دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے کیوں کہ پھل میں موجود گلوکوز آپ کے خون میں شوگر کی سطح ایک دم بڑھا سکتا ہے۔

ہڈیاں

نیوز بسٹ نامی ویب سائٹ کے مطابق کینو میں وٹامن سی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جس کی زیادتی بھی جسم میں کیلشیم کی کمی پیدا کرتی ہے۔ نتیجہ آسٹیوپوروسس کے مرض کی صورت میں نکلتا ہے

وزن بڑھنا

کینو میں پایا جانے والا وٹامن سی میٹابولزم تو بڑھاتا ہے مگر اگر یہی وٹان زیادہ لے لیا جائے تو میٹابالزم بگڑ جاتا ہے جس سے وزن بڑھنے لگتا ہے۔ نیز یہ فائبر اور کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بھی بڑھادیتا ہے۔

تیزابیت

کھٹی ڈکاروں کے علاوہ کینو کی زائد مقدار معدے میں تیزابیت پیدا کرتی ہے جس سے گیس کی تکلیف، سینے کی جلن اور موڈ خراب ہونے جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہی۔

کتنے کینو کھانے چاہئیں؟

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ کینو زادہ سے زیادہ ایک دن میں 2 کھانا مناسب ہے۔ جوس بھی صرف 2 کینو کا پینا ہی مناسب ہے اس کے علاوہ کوشش کریں کہ سونے سے پہلے کینو کا استعمال نہ کریں تاکہ اسے ہضم ہونے کے لئے کچھ وقت مل سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US