وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں نے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔