مہنگائی کا ایک اور وار، ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک جا پہنچے

image

ایرانی ٹماٹروں کی ترسیل کے باوجود کراچی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی بلکہ نرخ مزید بڑھ کر 450 سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ایرانی اور کوئٹہ کے ٹماٹر 450 سے 500 روپے فی کلو یا 110 سے 125 روپے فی پاؤ فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ کچھ دکاندار چھوٹے سائز اور کچے ٹماٹر بھی 400 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹماٹروں کی درآمد کے باوجود قیمتوں میں کمی نہ آنا تشویشناک ہے جبکہ مہنگائی کے باعث روزمرہ اشیائے خورونوش کی خریداری مزید مشکل ہوتی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US