وزیراعلیٰ بلوچستان کا مستونگ فائرنگ میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے ٹیلیفونک رابطہ

image

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان علاج اور دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے یقین دہانی کرائی کہ مکمل صحت یابی تک زخمی جج کا بھرپور خیال رکھا جائے گا اور ان کی بہترین طبی نگہداشت کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت زخمی ایڈیشنل سیشن جج کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US