خودکشی کرنے والا پرندہ

image

یوں تو خودکشی کا رجحان انسانوں میں پایا جاتا ہے تاہم آپ یہ بات جان کر حیران رہ جائیں گے دنیا میں ایک ایسا پرندہ بھی موجود ہے جو خودکشی کر لیتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق شتر مرغ ایک ایسا پرندہ ہے جس میں خودکشی کا رجحان پایا جاتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ آزاد ماحول نہ ملنے پر یہ پرندے ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں اور تنگ آ کر اپنی گردن کو کسی بھی چیز سے لپیٹ کر جان گنوا دیتے ہیں۔

پاکستان میں شتر مرغ کی فارمنگ کرنے والی ایک کاروباری شخصیت نے ہم نیوز کو بتایا کہ انہوں نے 2019 میں اس پرندے کی فارمنگ کا آغاز کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے فارم میں لاکھوں روپے مالیت کے سینکٹروں شتر مرغ موجود تھے جن میں سے کئی نے خودکشی کر لی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شتر مرغوں میں خودکشی کا رجحان دیکھ کر وہ کافی پریشان ہوئے جس کی وجہ سے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کاروبار کو ختم کر دیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US