پی ایس ایل: قذافی اسٹیڈیم میں کچرا پھینکنے پر جرمانہ ہوگا

image

 پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے میچز لاہور میں دیکھنے والوں نے اگر اسٹیڈیم میں کچرا پھینکا تو انہیں جرمانہ دینا پڑے گا۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےقذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون ڈیکلیئر کردیا ۔ پی ایس ایل میچز کے دوران کچرا پھینکنے والے تماشائیوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق اسٹیڈیم میں کچرا پھیلانے والے  ہر تماشائی کو 100 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے  پی ایس ایل کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے حوالے سے تیاری مکمل کر لی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کے 12 انکلوژرز کی صفائی کا کام آج مکمل کرلیاجائےگا۔

حکام کے مطابق 125سے زائد ملازمین اسٹیڈیم کےاندر اور 70باہرتعینات ہیں۔تماشائیوں کی پارکنگ اور ملحقہ راستوں پر 110ورکرز تعینات  رہیں گے۔

خیال  رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ اتوار 26 فروری کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US