بیماری کے باوجود سجدہ کرنا تھا ۔۔ تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا نذر الرحمٰن کو سجدہ کرنے سے کیوں روکا گیا؟ دیکھیں ویڈیو

image

اکثر علمائے کرام کی کچھ ایسی یادیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں، جو کہ سب کو جذباتی کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر مشہور عالم دین اور امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمٰن کی ویڈیو نے ان کے چاہنے والوں اور سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی کر دیا تھا، جس میں ان کے شاگرد اور قریبی انہیں سمجھا رہے تھے۔

دراصل مولانا صاحب کی آنکھ کے حوالے سے ڈاکٹر نے ہدایت کی تھی کہ نیچے کی طرف نہ جھکائیں، تاکہ آپریشن کے بعد ان کی آنکھ کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

تاہم اس سب میں مولانا نذر الرحمٰن کو پریشانی یہ ہو رہی تھی کہ انہیں سجدے کی طلب ہو رہی تھی، مولانا سے رہا نہیں جا رہا تھا اور فورا اللہ کے حضور سجدہ کرنے کا من ہو رہا تھا۔

ایسے میں ان کے عزیز ق اقارب اور شاگرد مولانا صاحب کو سمجھا جا رہے تھے کہ اس حالت میں زمین پر سجدہ کرنے سے آنکھ کو نقصان ہو سکتا ہے، اس لیے بیٹھ کر اشارہ کرتے ہوئے سجدہ کر لیں۔

شروعات میں تو مولانا سمجھ نہیں پا رہے تھے، تاہم پاس بیٹھے شاگرد کے سمجھانے پر انہیں اندازہ ہو گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے سجدہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم بیماری کے باوجود سجدہ کرنے کی یہ طلب نے نہ صرف سب کو جذباتی کر دیا بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی افسردہ کر دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US