پاکستان کے مجموعی سیال زرِ مبادلہ کے ذخائر 17 جولائی 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 22,669.6 ملین (22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ) امریکی ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 17 جولائی 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک) کے پاس موجود ذخائر میں 33 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کی تحویل میں زرِ مبادلہ کے ذخائر 17,258.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسی تاریخ تک کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرِ مبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5,411.0 ملین ڈالر رہی، جس سے ملک کے مجموعی سیال ذخائر کی رقم 22,669.6 ملین ڈالر بنتی ہے۔