سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں ترامیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق نیب سے متعلق تمام مقدمات اب وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے تین رکنی بینچ کی جانب سے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کو نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں رہا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ نیب سے متعلق زیر التوا اور آئندہ تمام مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں گے جہاں ان کی سماعت ہوگی۔
واضح رہے کہ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 16 جولائی کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔